وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران چینی سفیر نے چین کے وزیراعظم کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چینی سفیر کاشکریہ ادا کیا اور چینی قیادت کے لیے جوابی نیک خوہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سی پیک پر عمل درآمد یقینی بنایاجائےگا،تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے خود نگرانی کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اقتصادی تعاون کو مزید بڑھایاجائےگا،دونوں ملک گہرے دوست اوراسٹرٹیجک پارٹنر ہیں،4 سال میں تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔