• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم جوڈیشل کونسل میں متفرق اور سپریم کورٹ میں ملتان بار کی درخواستیں

لاہور / اسلام آباد (نمائندگان جنگ) سپریم جوڈیشل کونسل میں متفرق اور سپریم کورٹ میں ملتان بار کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان بنچ کی بندش پر لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ اور رجسٹرار کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی، یہ درخواست ملتان ہائیکورٹ بار کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملتان بنچ کا قیام آئین  کے تحت سائلین کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے عمل میں لایا گیا، چیف جسٹس نے ملتان بنچ کو بند کر کے ججز کو واپس بلایا۔علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر التواء ریفرنس میں درخواست گزار نے جمعرات کے روز ایک متفرق درخواست کے ذریعے اضافی جواز اور دستاویز ی ثبوت جمع کروا دیئے ہیں۔

تازہ ترین