• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس شروع کرنیکافیصلہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)پنجاب بالخصوص راولپنڈی جیسے گنجان آباد اور ٹریفک مسائل کا شکار شہروں میں فوری طبی امداد کیلئے موٹر سائیکل ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری طرف پنجاب حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود راولپنڈی کے پرائیویٹ ایمولینس مالکان نے رجسٹریشن کرانےمیں مزاحمت شروع کرکھی ہے اور تاحال رجسٹریشن کا عمل مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔ذرائع کے مطابق بڑھتے ہوئے ٹریفک رش کے باعث ایمبولینس گاڑیاں بروقت موقع پر نہیں پہنچ پاتی جس کیلئے انسانی جانوں کو لاحق خطرات کم کرنے کیلئے موٹرسائیکل ایمبولینس سروس شروع کی جارہی ہے۔پہلے فیز میں لاہور،راولپنڈی ،ملتان،فیصل آباد،گوجرانوالہ جیسے بڑے شہروں میں900موٹرسائیکل ایمولینس متعارف کرائے جائیں گی۔راولپنڈی کیلئے سو موٹرسائیکل ایمبولینس ہوں گی۔ لاہور میں 700افراد کو تربیت دی جارہی ہے۔راولپنڈی کےلئے پہلے فیز میں پچاس افراد تربیت حاصل کررہے ہیں۔موٹر سائیکل ایمبولینس سروس رواں ماہ سڑکوں پر آجائے گی۔جس کے بعد کسی ایمرجنسی میں ڈبل ون ڈبل ٹو پر کال کے بعد پہلے موٹر سائیکل ایمبولینس جایا کرے گی۔پھر اگر ضرورت ہو گی تو وین ایمبولینس بھیجی جائے گی۔اس حوالے سے رابطے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا موٹر سائیکل کے کٹ بیگ میں ادویات کے ساتھ ساتھ جدید طبی آلات بھی ہوا کریں گے۔
تازہ ترین