قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
سکھر میں یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف پارٹی کا سربراہ دوسری طرف پارلیمنٹیرین ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ بطور سیاست دان کہتا ہوں کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔
اپوزیشن لیڈرنے عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزمات پر ہائی کورٹ اور ویمن رائٹس آرگنائزیشن کے لیول پر تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔
خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ یہ بہت بڑی بات ہے، سیاستدان عوام کا نمائندہ ہوتاہے، اسے سنبھل کر چلنا پڑتا ہے۔