• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان نےکہاتھاپی ٹی آئی حکومت3ماہ میں گرادینگے،پرویزخٹک

Fazlur Rehman Claimed To Oust Pti Government In 3 Months Pervaiz Khattak

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت سب نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت3ماہ میں گرادیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھےاپوزیشن جماعتوں کےآدھےسےزیادہ ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گرانےکی کوشش کی گئی تومخالف پارٹیوں میں دراڑیں پڑجائیں گی، ذاتی ایجنڈےاورمقاصد پورےنہ ہونےپرلوگ کرپشن کےالزامات لگاتےہیں۔

پرویزخٹک کا کہنا ہے کہ کرپشن کاالزام لگانےوالےشواہد سامنےلائیں،سیاست چھوڑدوں گا،کرومائٹ لیزٹھیکےسےکوئی تعلق نہیں،میری حکومت میں لیزپرنہیں دیاگیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی اتحادی جماعت ہے، 2018ء میں بھی ساتھ ہوگی۔

تازہ ترین