واشنگٹن (جنگ نیوز)کم عمر ٹینس پلیئر کیتھر ین بیلس کا کہنا ہے کہ کالج کی پڑھائی چھوڑ کر پروفیشنل ٹینس پلیئرز بننے کا ایک برس قبل کیا گیا فیصلہ صحیح ثابت ہو گیا۔
بیلس ان دنوں اسٹینفورڈ اوپن میں کھیل رہی ہیں ۔ 18 سالہ بیلس کالج اسٹوڈنٹ کے بجائے ڈبلیو ٹی اے پروفیشنل ہیں ۔ بیلس کا الیزے کارنیٹ کو شکست دینے کے بعد کہنا تھا کہ میرے لئے یہ بہت حیران کن ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میچ دیکھنے کیلئے ان کے جاننے والوں میں سے 40 کے قریب لوگ موجود تھے ۔ بیلس کا کہنا تھا کہ بہت پرجوش کھیل تھا مزا آیا۔