ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے سو نے کے دو تمغے جیت لیے ، ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اب تک 4 چاندی اور تین کانسی کے تمغے بھی جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔
کولمبو میں شروع ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی دستے میں شامل شہباز خان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، اُنہوں نے 61 کلو گرام کٹیگری میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
ویمن ایونٹ میں نرگس نے 68 کلو گرام کٹیگری میں پاکستان کو سونے کا دوسرا تمغہ دلایا جبکہ ویمن کٹیگری میں اُنہو ںنے چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا ہے، مجموعی طور پر پاکستانی ٹیم اب تک چاندی کے چار اور کانسی کے تین تمغے جیت چکی ہے ۔
سلور میڈل حاصل کرنے والوں میں محمد اویس اور عبدالخالق شامل ہیں جبکہ پاکستان کی مینز ٹیم نے کاتا میں بھی سلور میڈل جیتا، پاکستان کو کانسی کے تین تمغے ویمنز ٹیم کاتا، ویمن انفرادی کاتا اور انڈر 21 انفرادی کاتا میں ملے۔