ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری سکولز کے ملتان آمد کی اطلاع کے بعد سی ای او اور دیگر افسر ان انتظار کرتے رہے، محکمہ سکولز کو مطلع کیا گیا ہےکہ سیکرٹری سکولز حافظ اللہ بخش ملک ملتان میں جاری ایجوکیٹرز کی تربیت کا جائزہ لینے آرہے ہیں جس پر سی ای او اور دیگر افسر ایلیمنٹری سکول نواں شہر میں اکھٹے ہوگئے تاہم پونے دو بجے کےقریب ضلعی تعلیمی حکام کو بتایا گیا کہ سیکرٹری نہیں آرہے ہیں ۔