• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

436 پاکستانیوں کے احتساب کیلئے سپریم کورٹ جائینگے، سراج الحق کا اعلان

Todays Print

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پاناما لیکس میں نام آنے والے 436 پاکستانیوں کے احتساب کے لئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کو کمزور کرنے کے لئے آمروں کا راستہ نہیں کھولنا چاہیے، پاناما  اسکینڈل میں شامل تمام افراد کیلئے جے آئی ٹی بننی چاہیے، ملک پر مسلط اسٹیٹس کو کی قوتوں اور عالمی استعمار کے غلاموں نے قائد اعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے،جمہوریت آج پاکستان میں بچہ جمہورا بن چکی ہے کچھ قوتیں متفقہ آئین کو متنازعہ بنا کر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ منصورہ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری میں سمندر پار پاکستانیوں کا بہت بڑا ہاتھ ہےان کو 2018کے الیکشن میں ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔ کرپشن فری پاکستان مہم کو آگے بڑھائیں گے۔

پاناما کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ عدالتی فیصلوں کوتسلیم کیا جائے۔ سراج الحق نے کہا کہ خواتین کو چوکوں اور چوراہوں میں زیر بحث لانا مناسب نہیں۔ ذاتی اختلافات میں گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ نہیں دینا چاہیے۔ جو کچھ ہورہا ہے وہ ملک کیلئے تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں جمہوریت چند خاندانوں کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ سیاسی پارٹیاں سیاسی پراپرٹیاں بن چکی ہیں۔ ملک سے خاندانی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے۔سراج الحق نے کہا کہ جن لوگوں کے نام پانامہ سکینڈل میں شامل ہیں ان سب کیلئے جے آئی ٹی بننی چاہیے۔

تازہ ترین