لاہور ( آن لائن ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین بار نکالے جانیوالے نوا ز شریف کی سویلین بالا دستی کا مطلب فوج اور سپریم کورٹ پر حکومت کرنا ہے وہ مینڈیٹ لینے کے بعد فوج اور سپریم کورٹ کو فتح کرنے میں مگن ہو جاتے ہیں ۔نا لائق ، کرپٹ اور نا اہل شخص جان لے سیاست کو اسکی ضرورت نہیں ۔
نواز شریف کی ٹریننگ ٹکرائو اور پھڈا ہے لیکن اس بار وہ اپنا ہی سر پھوڑیں گے۔ 14 بے گناہوں کا خون قصاص کا منتظر ہے،نواز شریف کی اصل بے چینی حدیبیہ ریفرنس ہے وہ جانتے ہیں اس کیس میں یقینی جیل اور ماڈل ٹائون کیس میں پھانسی ہے۔ جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ آنے پر قوم پانامہ کیس بھول جائیگی۔
حکمران خاندان اللہ کی پکڑ میں آ چکا اب کوئی نہیں بچا سکے گا ۔تمام سیاسی جماعتوں کو اس نازک موقع پر یکجا دیکھنا چاہتا ہوں۔ اللہ نے ملک کو پٹڑی پر چڑھانے کا جو موقع دیا ہے اس سے فائدہ اٹھایا جائے ۔