• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ شہر میں کرائسس سینٹر کو فعال کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کرنا چاہئیں،سابق میئر ناظم میر رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) سابق میئر ناظم میر رحیم کاکڑ، سرور بازئی، نسیم الرحمن اور سلیم قریشی اور دیگر ارکان نے مشترکہ بیان میں وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں کرائسس سینٹر کو فعال کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کرنا چاہئیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پہلی فرصت میں کوئٹہ شہر کو جو ریڈزون پر واقع ہونے کی وجہ سے خطرناک صورتحال سے دوچار ہے اور یہاں کسی بھی وقت مشکل صورتحال میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ یہاں کے 40 لاکھ عوام اب وزیراعلیٰ کے انتظار میں ہیں کہ وہ اپنے خصوصی فنڈز سے کرائسس سینٹر جو کہ کرپشن کی نذر ہو چکا ہے اور اس کے تمام وسائل لوٹے جا چکے ہیں کو فوری طور پر اپنی نگرانی میں فعال کرنے کیلئے فنڈز فراہم کریں تاکہ خدانخواستہ کسی حادثہ کی صورت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ نقصان سے بچایا جا سکے انہوں نے کہاکہ کرائسس سینٹر کی غیرفعالی کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین