ملتان( سٹاف رپورٹر)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ اختر بٹ نے کہا کہ بہاولپور کے کیمسٹوں کے ساتھ غیر قانونی کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، اس موقع پر اختربٹ نے کہا کہ بہاولپور کی انتظامیہ ہیلتھ کئیر کمیشن کے قانون کو استعمال کرتے ہوئے میڈیکل سٹوروں کو معمولی باتوں پر سیل کیا جا رہا ہے جبکہ میڈیکل سٹوروں کو چیک کرنے کا اختیار ڈرگ ایکٹ کے تحت صرف ڈرگ انسپکٹروں کا ہے ، ہم اپیل کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے ان غیر قانونی کارروائیوں کو فی الفور بند کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور جتنے میڈیکل سٹور سیل کئے ہیں ان کو کھولنے کے احکامات جاری کئے جائیں ہم بہاولپور کی کیمسٹ برادری کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے ڈی سی بہاولپور ان معاملات پر فوری نوٹس لیں گے بصورت دیگر پورا جنوبی پنجاب بند کر دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی۔