• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینڈی مرے اور مارن کلک روجرز کپ ٹینس ایونٹ سے دستبردار

مونٹریال (نیوز ڈیسک)ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور ومبلڈن فائنلسٹ مارن کلک نے مختلف انجریز مسائل کے سبب آئندہ ماہ شیڈول اے ٹی پی روجرز کپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ مرے کو بھی کمر کے زیریں حصے میں دیرینہ تکلیف ہے وہ اس سے نجات پانے کیلئے کوشاں ہیں وہ لگاتار دوسرے برس ایونٹ میں شریک نہیں وہ ہوپا ئیں گے تاہم اس سے قبل انہوں نے لگاتار 11برس یہاں پر حصہ لیا ہے انہوں نے شائقین کے نام پیغام میں کہا کہ کینیڈا ایونٹ سے میری اچھی یادیں وابستہ ہیں مجھے اس بار بھی وہاں نہ کھیل پانے پر افسوس رہے گا ۔ اسی طرح مارن کلک بھی ٹنگوں میں تکلیف کے سبب مونٹریال ایونٹ میں شریک نہیں ہو پائیں گے۔

تازہ ترین