• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رافیل نڈال کو دوبارہ نمبر ون ٹینس پلیئر بننے کا موقع مل گیا

پیرس ( جنگ نیوز ) وقت اور انجری مسائل کے ساتھ ساتھ حریف پلیئرز کو شکست دے کر آگے بڑھنے والے رافیل نڈال عالمی ٹینس میں کھویا مقام پانے کے قریب پہنچ گئے۔ اے ٹی پی کی جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق ان کے دوبارہ نمبر ون بننے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ اگر وہ رواں ہفتے مانٹریال میں شروع ہونے والے راجرز کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے تو پہلی پوزیشن پر ان کا قبضہ ہوجائے گا۔ فی الحال اسپینش اسٹار دوسرے نمبر پر ہیں، ٹاپ پر برطانیہ کے اینڈی مرے بدستور موجود ہیں۔ مرے کے 7750پوائنٹس ہیں۔ جبکہ نڈال 7465 پوائنٹس سمیٹ چکے ہیں۔ مرے انجری کے سبب کورٹس سے باہر ہیں، اس بنا پر نڈال کو انہیں نیچے دھکیلنے کا موقع مل گیا ہے۔ نئی درجہ بندی میں ابتدائی 10 پلیئرز پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ تیسرے نمبر پر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر 6545 پوائنٹس کے ساتھ ہیں۔ اس فہرست میں سوئٹزرلینڈ کے ہی اسٹین وارنکا 5780 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، سربیا کے اسٹار نوواک جوکووچ 5325پوائنٹس کے ساتھ پانچویں،کر وشیا کے مارین سلچ چھٹے، آسٹریا کے ڈومینک تھائم ساتویں، جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف آٹھویں، جاپان کے کائی نشیکوری نویں اور کینیڈا کے مائلوس رائونک 10 ویں مقام پر ہیں۔

تازہ ترین