ملتان(سٹاف رپورٹر)صدر ٹریڈرز چیمبر ملتان اورصدر مرکزی انجمن تاجران کمہاراں والا خالد قریشی نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اورآئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان اورجنوبی پنجاب کے تھانوں میں رشوت وصولی کانوٹس لیں،تھانوں کا تمام نظام منشی چلارہے ہیں،اجلاس کی صدارت خالد قریشی نے کی اورشرکاء میں حاجی شعیب ،رائو کامران راشد ،رانا شاہد الطاف ،حاجی منیر علی قریشی ،عمران ،حافظ شہزاد ،ذوالفقار علی قریشی ،منور شاہ ،عبدالرحمان ،شاہد نوید ،شہباز قادری ،ایوب خان ودیگر نے شریک تھے ۔