کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام حنظلہؓ یونٹ کے انتخابات گزشتہ روز امیر ضلع کوئٹہ مولانا ولی محمد ترابی اور سیکرٹری اطلاعات رحیم الدین ایڈووکیٹ کی زیرنگرانی ہوئے جس کے مطابق مولوی سلیم اللہ امیر اوراحسان اللہ کاکڑ جنرل سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوئے اجلاس میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع کوئٹہ مولانا ولی محمد ترابی نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کی دیگر جماعتوں سے کوئی مماثلت نہیں کیونکہ جمعیت علماء اسلام ایک نظریہ اور دینی سوچ کا نام ہے جو کسی پارٹی میں نہیں انہوںنے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ جمعیت علماء اسلام کا پیغام گھر گھر پہنچائیں جمعیت کاپروگرام اللہ کی عبادت رسولؐ کی اطاعت اوربلاتفریق پوری انسانیت کی خدمت ہے جو کہ کسی پارٹی کا منشور نہیں لہٰذا تمام کارکن دینی جذبے سے اپنا کام شروع کریں اجلاس سے نومنتخب امیر وجنرل سیکرٹری نے بھی خطاب کیا۔