• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف بتائیں جی ٹی روڈ پر کس کے خلاف نکل رہے ہیں، طاہر القادری

For Whom Nawaz Sharif Going Against On The Gt Road Tahir Ul Qadri

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادر ی نے کہا ہے کہ ہم نےجی ٹی روڈپرنظام کیخلاف احتجاج کیا، جرات ہے تو نواز شریف بتائیں جی ٹی روڈ پر کس کے خلاف نکل رہے ہیں۔ جی ٹی روڈ کی جماعت جی ٹی روڈ پر ہی دفن ہوگی۔

لاہورایئرپورٹ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو بددیانت قراردیاتو آپ سازشیں تلاش کر رہے ہیں،آپ نام لیں کس کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو،نام نہیں بتاؤ گے تو سمجھیں گے کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ریلی میں لاکھوں افراد شریک ہونگے،ترجمان پنجاب حکومت

طاہر القادری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو جھوٹا قرار دیا،ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،شہید کارکنوں کا قصاص لے کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے ہاں دیر ہوسکتی ہے، اندھیر نہیں،ہم اپنے کارکنوں کے لیے انصاف لے کر رہیں گے، اب انصاف ملنے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔آئندہ لائحہ عمل کا اعلان ناصر باغ میں خطاب میں کروں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نواز شریف 14 مقامات پر خطاب کریں گے

سربراہ پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت پر نااہل کیا گیا،سپریم کورٹ نے نواز شریف کو جھوٹا قرار دیا، ملک سے کرپشن ختم کرنے کے لیے باسٹھ ،تریسٹھ نافذ کرنا پڑے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نواز شریف بتائیں سڑکوں پر نکلنے کا اشارہ کہاں سے ملا، عمران

طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان میرا گھر ہے، میرا وطن ہے، غریب کو کوئی تحفظ حاصل نہیں، اس ملک میں ہر روز غریبوں کا خون بکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی سیکورٹی پر بھروسہ نہیں ہے۔

تازہ ترین