لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ کےاحاطےمیں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا،فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے، ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے ڈیرہ غازی خان کی خاتون نے پسند کی شادی کی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں راجن پور سے تعلق رکھنے والے شخص ذوالقرنین حیدر نے احاطہ عدالت میں اپنی بہن کلثوم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ فائرنگ سے کلثوم کا شوہر رونت علی اور ایک وکیل سہیل زخمی ہو گئے ۔
فائرنگ کرنے والے شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔
پولیس کے مطابق کلثوم نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی ،آج وہ اپنے شوہر کے ساتھ پیشی کے لئے حاضر ہوئی تھی، جہاں اسے بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔