• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ گلالئی کے الزامات پر شیریں مزاری کا اسپیکر کو خط

Shireen Mazari Wrote Letter To The Speaker On Aisha Gulalai Statement

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی اخلاقیات کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہےکہ سیاسی مخالفین پر مشتمل کمیٹی سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔

شیریں مزاری نے خط میںلکھا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات چاہتے ہیں، برطانوی پارلیمنٹ کی طرح آزادانہ پارلیمانی کمشنر مقرر کیا جائے۔

خط کے متن کے مطابق آزادانہ پارلیمانی کمشنر ممبران پارلیمنٹ اور کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق امور خود دیکھے تاہم پارلیمان کی تحقیقاتی کمیٹی قبول نہیں۔جانبدار کمیٹی سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہوگی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے یکم اگست کو پریس کانفرنس کے دوران عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں اور عمران خان انہیں نازیبا پیغامات بھی بھیجے ہیں۔

تازہ ترین