• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا جھوٹا دعویٰ، دو بھارتی پولیس افسران برطرف

نئی دہلی (اے ایف پی) دو بھارتی پولیس افسران کو گزشتہ برس دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک مرد ہے اور دوسری خاتون اور یہ دونوں آپس میں شادی شدہ ہیں۔ ملکی حکام نے گزشتہ روزبتایا کہ اس شادی شدہ جوڑے نے، جو دونوں پولیس افسران ہیں، گزشتہ برس یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے نیپال میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا تھا۔لیکن دراصل انہوں نے ایسا نہیں کیا تھا اور اسی وجہ سے اب کھٹمنڈو میں ملکی حکومت نے ان دونوں بھارتی شہریوں کے کوہ پیمائی کے لیے نیپال میں داخلے پر دس سال کی پابندی بھی لگا دی ہے۔کھٹمنڈو حکومت نے مطابق ان بھارتی شہریوں کے نام دنیش راٹھور اور تارا کیشواری راٹھور ہیں، جنہوں نے ’دنیا کی چھت‘ پر چڑھ کر کوہ پیمائی کا اعلیٰ ترین انفرادی اعزاز حاصل کرنے کے اپنے چھوٹے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے جو تصویریں جاری کی تھیں، وہ درحقیقت ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے ہی میں اتاری گئی ایسی تصاویر تھیں، جنہیں کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے رد و بدل کے بعد اس طرح بنانے کی کوشش کی گئی تھی کہ جیسے یہ بھارتی ہندو جوڑا ماؤنٹ ایورسٹ پر کھڑا ہو۔

تازہ ترین