• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور ریلوےسٹیشن کی اپ گریڈیشن پر27کروڑ80لاکھ خرچ ہونگے

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے سٹیشن بہاولپور کی تعمیرنو کے کام کا جائزہ لینے کے لئے ہیڈ کوارٹر سے اعلیٰ افسران ملتان پہنچ گئے ہیں، بتایا گیا ہےکہ بہاولپور سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر27کروڑ80لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جس میں شہر کی جانب سے کمرشل ایریا بھی بنایا جارہا ہے جس کا40فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور عمارت تعمیر کرنے کے لئے متعلقہ کمپنی کو30اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ،حکام کے مطابق سٹیشن28 فروری 2018کو فعال کردیا جائے گا، ہیڈ کوارٹر کی ہدایات پر گزشتہ روز ایم ڈی سٹیشن عمارات و بحالی شاہ رخ خان ایک روزہ دورے پر ملتان آئے جنہوں نے ڈی ایس علی محمد آفریدی کے ہمراہ بہاولپو ر سٹیشن کے کام کا جائزہ لیا اور ٹھیکے دار کو ہدایت کی کہ اس منصوبے میں کسی بھی قسم کی شکایت اور تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین