• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلی نکالنا ہرجماعت کا حق ہے، خورشید شاہ

To Organise Rally Is The Right Of Every Party

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریلی نکالنا ہرجماعت کاحق ہے ۔ عدالت نااہل قراردے چکی، خود کو بچانے کا یہی طریقہ تھا ۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کئی بارکہا کہ میاں صاحب طاقت کے بجائے پارلیمنٹ پربھروسہ کریں ۔ آج انہیں بھٹو کا فلسفہ سمجھ آگیا ہےکہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جب کرسی ملتی ہے تومیاں صاحب سب کچھ بھول جاتےہیں ۔ نوازشریف نے عوام کی رائے اور سوچ کو سمجھنے میں بہت دیر کی ۔ نا اہلی پرعوام کےپاس جانےمیں نوازشریف نے بہت دیر کردی ۔ قطری خط نے میاں صاحب کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائز دے گی ۔ اگراین اے 120 پربیگم کلثوم نواز کو امیدوار بنایا گیا تون لیگ انتخاب جیت جائےگی ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کےساتھ کوئی معاملہ نہیں، وہ بھی اپوزیشن میں ہے اورہم بھی ۔

تازہ ترین