• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قونصلیٹ کے تحت ٹینس اینڈ بیڈمنٹن ڈپلومیسی ڈے

Tennis And Badminton Diplomacy Under Us Consulate

امریکی قونصلیٹ جنرل اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ’ٹینس اینڈ بیڈ منٹن ڈپلومیسی ڈے‘پر کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسکولوں کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے اسکولوں کے اساتذہ، کوچ اور طالب علموں کا خیرمقدم کیا، 40طالب علموں میں لڑکے اور لڑکیوں کی تعداد یکساں تھیں جنہیں بیڈمنٹن اور ٹینس کھیلنے اور سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل باہمی افہام و تفہیم کاشاندار موقع فراہم کرتے ہیں اور ان کے ذریعے ملک اور قومیں ایک دوسرے کے قریب آتی ہیں۔

امریکی قونصلیٹ کی ’اسپورٹس ڈپلومیسی‘ کا مقصد پاکستان کے طلبہ و طالبات میں کھیلوں کے مثبت اثرات کو فروغ دینا ہے جن میں ٹیم ورک، جسمانی فٹنس اور ان کی خوداعتمادی اور عزت نفس میں اضافہ کرنا شامل ہیں۔

آج کی تقریب کا مقصد ان پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا تھا جن کو کرکٹ اور ہاکی کے کھلاڑیوں جتنی شہرت نہیں ملتی۔

یہ ایونٹ امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی کے ماہانہ اسپورٹس ڈپلومیسی پروگرام کا حصہ تھا۔

تازہ ترین