ٹورنٹو (اے پی پی) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی راجرز کپ ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کھاگئے۔ اسپین کے پبلو کارینو بسٹا اور ان کے کولمبین جوڑی دار جان سیباسٹین کیبل نے اعصام الحق اور ان کے کروشین جوڑی دارکو سخت مقابلے کے بعد 6-2، 5-7 اور 10-8 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔