ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) سیکرٹری انہار پنجاب کیپٹن (ر) اسداللہ خان نے کہا ہے کہ ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں سیلاب کی کوئی صورتحال متوقع نہیں ہے تاہم محکمہ انہار سیلاب سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہے خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ جنو بی پنجاب کے ہنگامی دورہ کے دوران ہیڈ تونسہ بیراج کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا اور ایکسیئن تونسہ فیصل مشتاق کی بروقت کارروائی سے کئی علاقوں کو سیلاب سے متاثرہو نے سے بچائے جانے پر کارکردگی کو سراہا سیکرٹری انہار پنجاب اسداللہ خان نے مزید کہا کہ نہروں کے پشتے مضبوط ہیں اور بندوں پر بھی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے انہوں نے انہار افسران کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کا شتکاروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بھی اقدامات کریں اور پانی چوروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے اور ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کاشتکاروں کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے ۔