ملتان(نمائندہ جنگ) ایف آئی اےملتان نے جعلی جنسی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کے دوران 4افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدارمیں جنسی ادویات برآمدکرلیں۔تفصیل کےمطابق ایف آئی اےملتان نےڈائریکٹرشہریاربابرکی ہدایت پرجعلی ادویات کیخلاف آپریشن کیاجس میں ایف آئی اےکےایس ایچ اوممتازقریشی،انسپکٹرعنصرعباس اور بھاری نفری نےحصہ لیا،سرچ آپریشن رات گئے جاری رہا،شہرکےمختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور4ملزمان کو حراست میں لیکران کے قبضےسےبھاری مقدارمیں جعلی ادویات جن پر چین اور انڈیا کے مونوگرام بنے ہوئے ہیں، برآمدکرلیں، معلوم ہواہےکہ ایف آئی اےنےان چھاپوں میں بڑےڈیلروں کوگرفتارکیاہے،ان میں ایک ڈاکٹر بھی ہے جو گھر میں جنسی ادویات تیار کر کے جعلی مونوگرام لگاکر مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا،ایف آئی اے مزید تحقیقات کررہی ہے۔