ملتان(سٹاف رپورٹر) آر پی او سلطان اعظم تیموری کی صدارت میں اینٹی نارکوٹکس یونٹ ملتان ریجن کے تفتیشی افسران کا اجلاس ہوا، جس میں افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نارکوٹکس مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے 78مقدمات درج کر لئے ہیں،جن کے تمام ملزمان گرفتار کرتے ہوئے ہیروئن چرس و دیگر نارکوٹکس کی بھاری مقدار برآمد کی ہے ،آر پی او نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملتان ریجن پولیس کو مثالی پولیس بنایا جائے گا۔