پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف بند کمرے سے دیوار توڑ کر نکلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے پاس صفائی کا کوئی ثبوت نہیں ہے، ہوتا تو ضرور پیش کیا ہوتا، نواز شریف نے اداروں کے ساتھ مل کر کم از کم 10مرتبہ سازشیں کی۔
اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوپتا ہے کہ اب وہ مقدمات سے بچ نہیں سکتے، نوازشریف نے بے نظیر بھٹو کے خلاف سازشیں کیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے ماضی میں سازشیں کر کے وزرائے اعظم کو گھر بھجوایا۔