پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ریلی کا منطقی انجام کچھ نہیں نکلے گا، لاکھ لوگ بھی جمع کرلیں کچھ نہیں ہوگا ۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عدلیہ پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال سے فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں 9 افراد انتقال کرگئے اور ان کی ترجیح ریلی ہے،پنجاب حکومت کی پوری توجہ ریلی پرلگی ہوئی ہے۔
شاہ محمود کا پیپلز پارٹی کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے ساتھ میرےبہت اچھے مراسم تھے، بلاول بیٹا آپ نے سیاست کرنی ہے تواپنے بل بوتے پر کرو،چنیوٹ جلسے میں ایک طرف راجہ پرویزاشرف اوردوسری طرف گیلانی ہوں گے، کیا بلاول راجہ پرویزاشریف،گیلانی کی موجودگی میں کرپشن کے خلاف بات کریں گے؟
انہوں نے کہا کہ ریلی کا منطقی انجام کچھ نہیں نکلے گا،آپ لاکھ بندہ بھی جمع کرلیں کچھ نہیں ہوگا، یہ لوگ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،چیئرمین نیب نے وعدہ کیاکہ حدیبیہ پیپر مل کا کیس دوبارہ کھولیں گے،45دن کا وزیر اعظم47 وزراء نہیں بناتا، پہلے ہی کہا تھا کہ یہ10 ماہ کے لیے ہوں گے،سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا؟انڈر19 ٹیم اس وقت ن لیگ کی پالیسی سازبنی ہوئی ہے۔