• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ردالفساد، کوئٹہ سے 31 گرفتار، شمالی وزیرستان سے اسلحہ برآمد

Raddul Fasaad 31 Arrested From Quetta Weapon Recovered From North Waziristan

آپریشن ردالفساد جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشنز کیے گئے جن کے دوران بھاری مشین گنیں، آئی ای ڈیز، راکٹس سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ آپریشنز غلام خان، لکی میدان، لپی، سپالگا اور خاریسان روچا کے علاقوں میں کیے گئے۔

ادھر آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان اور پولیس نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تھریٹ الرٹ کے پیش نظر31مشتبہ افراد کو حراست میں لے کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن گذشتہ رات کچلاک، کیچی شاہوانی، سریاب، ہزار گنجی، نواں کلی اور فیض آباد میں کیا گیا، جس میں افغان باشندوں سمیت 31 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی، پستول اور غیرقانونی گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔

تازہ ترین