• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دیا ویمن فٹ بال ٹیم گوتیا یوتھ کپ فٹ بال میں حصہ لینے کیلئے چین روانہ ہوگئی۔ چیمپئن شپ12 سے 20 اگست تک شین یانگ میں ہوگی اور اس میں دنیا کی گرلز اور بوائز کی35 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دیا ویمن فٹبال کلب جنرل سیکرٹری سعدیہ شیخ نے جنگ کوبتایا کہ پہلے فیز میں ہماری ٹیم نے ناروے میں ہونے والے سیون اے سائیڈ ناروے یوتھ کپ میں حصہ لیا اور کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہے ۔ اس ایونٹ سے ہم نے بہت کچھ سیکھا، امید ہےچین میں منعقدہ ایونٹ میں کامیابی حاصل کریں گے ۔

تازہ ترین