• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری سیاست اور جدوجہد ہمیشہ پاکستان کے وقار کیلئے رہی ہے،شاہ محمود قریشی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہےکہ میری سیاست اور جدوجہد ہمیشہ پاکستان کے وقار کیلئے رہی ہےمیں نے قومی مفاد پر سمجھوتے کی بجائے وزارت خارجہ کا منصب چھوڑدیا تھا،ہمارامذہب ،قومی اقدار اور آئین پاکستان ہمیں وطن سے وفاداری کا درس دیتا ہے،یہ بات انہوں نے جمعہ کو علمیہ اکیڈمی کوئٹہ کے زیراہتمام ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کالم نگار و ماہرتعلیم محمد عظیم کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ پریس کلب میں تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی قوم سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ شاہ محمود قریشی مرتوسکتاہےمگرقوم کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا،میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان قوم کسی صورت امریکی شہریوں سے کم نہیں جتنی عزت ایک امریکی شہری کو حاصل ہے اتنی ہی عزت ہرپاکستانی کو اللہ نے دی ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدعظیم کاکڑ نے کہا کہ ہم آج بھی یوسف رمزی اور ایمل کاسی کا درد نہیں بھولے،پاکستان کے حکمران اگر اصولی سیاست کریں تو پاکستان کی طرف کوئی میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتا،پروگرام کے اختتام پر محمد عظیم کاکڑ ،ڈاکٹر طارق جوگیزئی،عمر آغا،پروفیسر مجید اچکزئی،ودود جمال،سید ندیم شاہ،پروفیسر اقبال کاکڑاورعطا کاکڑ نے طلباء میں اعزازی شیلڈ ،میڈلز اوراسناد تقسیم کیں۔
تازہ ترین