پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ نواز شریف اور ان کے بچوں نے جعلی کاغذات پر دستخط کیے، یہ قانون کی پکڑ میں آگئے ہیں۔
چنیوٹ میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدالتوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،ان پر کسی کو دباؤنہیں ڈالنے دیں گے۔
اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ شریف خاندان کی گاڑیاں تھیں جنہوں نے بچے کو کچلا،بچے کو کچل کر اب نام ایلیٹ فوری کی گاڑی کا لگایا جا رہا ہے۔