• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتزاز احسن کے نام سے جعلی ٹوئٹراکاؤنٹ کا انکشاف

لاہور(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کے نام سے جعلی اکاؤنٹ کا انکشاف‘ فالوورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے جبکہ اعتزاز احسن ٹوئٹراکائونٹ سے لاعلم ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج کل سیاسی شخصیات کی جانب سے ہر اہم ایشو پر ٹوئٹ کرنا معمول بنتا جا رہا ہے۔ ایسے میں سیاستدانوں کے جعلی اکائونٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کا بھی ٹوئٹر پر جعلی اکائونٹ سامنے آگیا ۔

تازہ ترین