لاہور(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چور ڈاکو اور لٹیرے دولت کے بل بوتے پر سڑکوں پرعدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہیں، ڈاکوں سے نجات کیلئے عوام آج لیاقت باغ پہنچیں۔گزشتہ روز شیخ رشید احمد نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملکی سیاسی تاریخ کا اہم دور شروع ہو چکا ہے، چور ڈاکو اور لٹیرے دولت کے بل بوتے پر سڑکوں پرعدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہیں، ایسے موقع پر عوام پر لیاقت باغ پہنچنا لازم ہوگیا۔ ڈاکوں اور لٹیروں سے نجات کے لیے عوام لیاقت باغ پہنچیں، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان آج (اتوار کو) لیاقت باغ میں تاریخی خطاب کریں گے