• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتزاز احسن کے نام سے جعلی ٹوئٹراکاؤنٹ کا انکشاف

لاہور(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کے نام سے جعلی اکاؤنٹ کا انکشاف ‘ فالوورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے جبکہ اعتزاز احسن ٹوئٹراکائونٹ سے لاعلم ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج کل سیاسی شخصیات کی جانب سے ہر اہم ایشو پر ٹوئٹ کرنا معمول بنتا جا رہا ہے۔ ایسے میں سیاستدانوں کے جعلی اکائونٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کا بھی ٹوئٹر پر جعلی اکائونٹ سامنے آگیا ۔ اس اکائونٹ سے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خلاف مہم جاری ہے جس کوٹوئٹر صارفین حقیقت سمجھ کر سراہ رہے ہیں دوسری جانب اعتزاز احسن نے تصدیق کی کہ ٹوئٹرسمیت کسی سوشل ویب سائٹ پر ان کا اکائونٹ موجود نہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جو کوئی بھی جعلی اکائونٹ ٹوئٹرپر بنا کر استعمال کر رہا ہے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کریں گے۔
تازہ ترین