• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید 20روپے ماہانہ پر مخبری کرتے تھے، حنیف عباسی کا الزام

راولپنڈی (ایجنسیاں ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ شیخ رشید 20 روپے ماہانہ پر مخبری کیا کرتے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید کے بیان پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، وہ 20 روپے ماہانہ پر مخبری کرتے تھے اور آج بھی کسی کے آلہ کار ہیں۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی تھی، وہ سازشوں سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، وہ سازشوں سے باز نہیں آرہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید کو لوگ بددعائیں دے رہے ہیں۔اس سے پہلے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تصادم ہونے جارہا ہے اور نظام لپیٹنے کے شدید خطرات ہیں۔

تازہ ترین