ملتان( سٹاف رپورٹر) اے ایس پی نیو ملتان ، ایس ایچ او سیتل ماڑی، جوائنٹ ٹاسک ٹیم اورحساس اداروں نے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سمیجہ آباد میں سرچ آپریشن کیا ،سرچ آپریشن کے دوران 470گھروں کو چیک کیا گیا، 350افراد کی بائیو میٹر ک تصدیق کی گئی،6کرایہ داری ایکٹ بشمول8مشکوک افراد کو گرفتار کیاگیا مشکوک افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے،ان ملزمان کے خلاف تھانہ سیتل ماڑی میں مقدمات درج کر لئے گئے۔