راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی سے مری جانے والے باپ بیٹا نالہ سائن میں ڈوب گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلال کالونی گلی نمبر ایک شمس آباد کے رہائشی عثمان اختر اپنی فیملی کے ہمراہ سیرو تفریح کیلئے مری گئے جہاں اتوار کی دوپہر اُن 13سالہ بیٹا طلحہ حبیب نالہ سائن میں نہانے کیلئے اترا تو اچانک گہرے پانی میں چلا گیا۔ اسے بچانے کیلئے عثمان اخترنے بھی نالے میں چھلانگ لگا دی لیکن وہ اسے نہ بچا سکا اور خود بھی ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی افراد نے باپ بیٹے کی لاشیں پانی سے نکالیں جنہیں بعدازاں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔باپ بیٹے کی میتیں گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔