• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل متوازن سوچ کے ساتھ پاکستان کی تعمیر کرے، مقررین

بری (راجہ خورشید حمید) بری، راچڈیل اور دیگر علاقوں میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں مختلف رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

قومی پرچم لہرائے گئے جبکہ قومی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بری ٹائون ہال کے سامنے قومی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں میئر آف بری، لیڈر آف کونسل، کونسلرز خالد حسین، تیمور طارق، شاہینہ ہارون، کمیونٹی رہنمائوں لیاقت علی، زرقا احمد، راجہ فاروق خالد، راجہ اظہر محمود، سابق کونسلر اعجاز احمد، قاری محمد خان قادری، اکرم بیگ کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارے آبائو اجداد کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا۔ ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز کے حل کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان نسل ایک متوازن سوچ کے ساتھ پاکستان کی تعمیر کرے۔ تارکین وطن پاکستانی ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے قومی پرچم کو قومی ترانے کی دھن میں فضا میں بلند کیا گیا، آخر میں مولانا قاری محمد خان قادری نے ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی۔

تازہ ترین