پشاور(نیوزرپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاورمیں ڈینگی بخارمیں اضافے کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی گئی ہے سیف اللہ محب ایڈوکیٹ کی جانب سے دائرکی جانے والی رٹ میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ریپڈبس سروس کے لئے یونیورسٹی روڈ پرجگہ جگہ کھدائی کی گئی ہے جہاں جگہ جگہ پانی کھڑاہے اوریہ پانی کے ذخائرڈینگی کے مچھروں کے بہترین افزائش نسل کے مقامات بنے ہوئے ہیں جبکہ صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے اورتہکال اورآس پاس کے علاقوں میں سینکڑوں افراد ڈینگی سے متاثرہوچکے ہیں اور درجنوں افراد جاںبحق ہوچکے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں ان کے لئے کوئی سہولیات بھی میسرنہیں ہیں چند بسترمختص کررکھے ہیں جہاں ادویات بھی میسرنہیں جبکہ مختلف علاقوں میں سپرے تو کیاجارہاہے تاہم غیرمعیاری ادویات کے استعمال کے باعث سپرے سے کوئی اثرنہیں پڑرہا ہے لہذاصوبائی حکومت اس جانب توجہ دے اورڈینگی پرقابوپانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں پشاورہائی کورٹ کادورکنی بنچ آئندہ چند روز میں رٹ کی سماعت کرے گا۔