پشاور (خصوصی نگار) خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین ٹائٹل کائنات ملک اور لڑکوں کا ٹائٹل شایان نےجیت لیا چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور انجینئر خان زیب خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اﷲ اورکزئی اور سرفراز احمدبھی موجود تھے ۔خواتین کے فائنل میں کائنات ملک نے اقراء کو گیارہ چھ ، گیارہ سات سے جبکہ لڑکوں کے فائنل میں شایان احمد نے ابصار کو گیارہ نو ، ساتھ گیارہ اور گیارہ آٹھ سے اپ سیٹ شکست دے دی ۔