اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار،اپنے نامہ نگار سے)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی کی انتظامیہ سے ملاقات کی ۔پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف رحیم،چیف آفیسر ضلع کونسل شاہد عمرانٰ مارتھ اور دیگر شامل تھے۔زرائع کے مطابق ملاقات میں این اے52اور53کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پانی اور سوئی گیس کی پائپ لائنوں کی تنصیب کے باعث تباہ ہونے والی نیومورگاہ روڈ کو نئے سرے سے جبکہ چکری روڈ پر رنیال کے پاس رہ جانے والے سڑک کے باقی حصے کو بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے یہ ہدایات مختلف اداروں کے سربراہان کیساتھ اجلاس کے دوران جاری کیں جس میں ڈپٹی کمشنر و ڈی جی آر ڈی اے طلعت محمود گوندل ، آر ڈی اے واسا سمیت دیگر اداروں کے سربراہان موجود تھے۔