کوئٹہ(این این آئی) ایران سے آنے والے 14سو سے زائد زائرین کو سخت سکیورٹی میں کوئٹہ پہنچا دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ایران اور عراق سے زیارات کرکے آنے والے1400زائرین کو 31بسوں پر مشتمل قافلے کے ذریعے کوئٹہ پہنچا دیا گیا اس موقع پر سکیورٹی کے انہتائی سخت انتظا مات کئے گئے تھے اور زائرین کے روٹ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لئے بند کیا گیا تھا جس کے باعث کوئٹہ شہر میں دو گھنٹے تک بد ترین ٹریفک جام رہا ۔ ایمبولینسز بھی رش میں پھنسی رہیں اور مریضوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔