• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے میڈلز ونرزکیلئے انعامی رقم جاری کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے ساوتھ ایشین گیمز اور ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کو انعامی رقم دینے کیلئے 7کروڑ54لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کے مطابق قومی ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب 24 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں میڈلز ونرز کو انعامات سے نوازا جائیگا۔ سیف گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کو 10لاکھ، چاندی پر 5لاکھ اور کانسی کے تمغے جیتنے والےڈھائی لاکھ روپے حاصل کرینگے۔

تازہ ترین