• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین انڈور مارشل آرٹس گیمز،مختلف دستوں کی تیاریاں

Asian Indoor Martial Arts Games Preparations For Different Troops

ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز میں پاکستان کا ریسلنگ کا سب سے بڑ ا دستہ حصہ لے گا ۔ 45 پہلوان مہارت کا مظاہرہ کریں گے ۔ بیلٹ ریسلنگ میں پہلی مرتبہ پاکستانی پہلوان جلوہ گر ہوں گے ۔

ایشین انڈور اینڈ مارشل گیمز کے لیے مختلف دستوں کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، ان میں پہلوانوں کا دستہ بھی شامل ہے۔گیمز میں سب سے بڑا دستہ پہلوانوں کا ہی ہو گا ۔ 45 پہلوان فری اسٹائل ریسلنگ ، گریکو رومن ریسلنگ اور بیلٹ ریسلنگ کے تین ایونٹس میں حصہ لیں گے ۔

پہلوانوں کا کہنا ہے کہ ٹریننگ بھرپور انداز میں کر رہے ہیںاور ابھی وقت ہے جو کمی رہ گئی ہے اسے پورا کریں گے ۔

ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 17سے 27 ستمبر تک ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقد ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین