• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ عدالت عالیہ لاہور کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور(خبرنگارخصوصی)سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری  رپورٹ  عدالت عالیہ لاہور کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کیلئے  سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی یہ درخواست   شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ منظر عام پر آنے سے ذمہ داروں کا تعین ہو گا  ،انکوائری رپورٹ منظر عام پر لا کر مقتولین کے ورثا کو جلد انصاف کی فراہمی کا عمل ممکن بنایا جا سکتا ہے،  انصاف کی فراہمی میں تاخیر آئین کی روح کے خلاف ہے،ماڈل ٹاون عدالتی انکوائری رپورٹ  منظر عام پر لانے کی متعدد درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں پہلے سے ہی زیر سماعت ہیں،ہائیکورٹ کے فل بنچ نے کئی ماہ سے ان درخواستوں پر سماعت نہیں کی ، سماعت نہ ہونے سے  3برسوں سے ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواستوں پرفیصلہ نہیں ہوسکا لہذا عدالت سانحہ ماڈل ٹاون عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ عدالت عالیہ لاہور کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کے احکامات دے۔
تازہ ترین