• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی سائوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ زلمے کلب نے جیت لیا

پشاور( خصوصی نامہ نگار) جشن آزادی کی مناسبت سے کھیلے گئےسائوتھ ہال فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں لککڑے زلمے کلب نے ریگی کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعدصفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی ، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی محمود جان مہمان خصوصی تھے ریگی فٹ با ل کلب کے روح رواں گوہر خان خلیل،صدر پرویز خان خلیل اور افسر خان بھی موجود تھے ۔ فائنل کا پہلا ہاف بغیرکسی گول کے برابر رہا کھیل کے آخری لمحات میں بہادر خان خلیل نے گول کرکے ٹیم کو فتح دلا دی ۔ لککڑے زلمے کلب کی طرف سے عماد خلیل، نعیم ، یاسین مہمند ، ادریس مہمند، دائود آفریدی ،نجیب آفریدی ، ساجد آفریدی ، عبداﷲآفریدی ، امین آفریدی ، عثمان خان ، شہاب خان ، کاشف خان ، شاہ زیب خان ، عمان خلیل ، حنیف اﷲ خان ، وسیم خلیل اور ابوبکرنے اچھا کھیل پیش کیا۔
تازہ ترین