گوادر کے ساحل پر سندھ کے 8ہزار ٹرالر غیر قانونی ٹرالرنگ میں مصروف ہیں، جبکہ محکمہ فشریز غیر قانونی ٹرالرنگ کی سر پر ستی کررہا ہے۔
گوادر کے سیاسی پنڈتوں نے ماہی گیروں کے اپنے مفادات کے لئے تقسیم کر دیا ہے۔ ماہی گیر کالونی کی الاٹئمنٹ کو دبا دیا گیا ہے۔ گوادر کے 75فیصد ماہی گیر گھرا نے رہائشی سہو لیات سے محروم ہیں ۔ 25اگست کو زیا دتیوں کے خلاف مظاہر ہ کیا جائے گا۔
ان خیالات کااظہار فشر فو ک فورم کے رہنماء جماعت جہانگیر نے پدی زر شیڈ میں فشر فوک فورم کے مرکزی دفتر میں ایک پر ہجوم پر یس کا نفر نس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماہی گیر طبقہ کے ساتھ زیا دتیاں ازل سے جاری ہیں غیر قانونی ٹرالرنگ ہو یا مر اعات کی فراہمی ماہی گیروں کو ہمیشہ نظر انداز کیا جا تا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کو آج جن کھٹن حالات کا سامنا ہے اس کی ذمہ دار سر کاری اداروں کے ساتھ سا تھ یہاں کی سیاسی قیادت ہے ۔