• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحٰق ڈار کی جا نب سے پاناما کیس فیصلے کیخلاف کل نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا امکان

Todays Print

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پانامہ پیپرز لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف کل بروز سوموار نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز درخواست گزار اسحاق ڈار نے نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کے حوالے سے اپنے وکیل ڈاکٹر طارق حسن کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسین نواز، حسن نواز اور کی بیٹی مریم نواز، کی جانب سے بھی آئندہ ہفتہ کے دوران نظر ثانی کی درخواستیں دائر کر نے کا پورا پورا امکان ہے ۔

تازہ ترین